Wednesday, September 16, 2026
 

اسلام آباد میں وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت رعایتی پیٹرول کی فراہمی شروع

 



وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رعایتی پیٹرول کی فراہمی شروع ہوگئی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اس حوالے سے رات گئے پیٹرول پمپس کے اچانک دورے کیے جہاں انہوں نے عوام سے اسکیم کے حوالے سے براہِ راست گفتگو کی۔ شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ آج سے ملک بھر میں فیول ریلیف اسکیم کا اجراء شروع ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے موقع پر موجود شہریوں کو رجسٹریشن اور ترتیب کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا جبکہ انہوں نے انتظامیہ اور پیٹرول پمپ مالکان کو سخت ہدایات جاری کیں کہ پمپس کو پابند بنایا جائے اور شہریوں کو بلا تعطل سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے رعایتی پیٹرول دینے میں تاخیر یا انکار کرنے والے پیٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایت کر دی۔ دورے کے دوران اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور آئی ٹی وزارت کے سینیئر افسران بھی وفاقی وزیر کے ساتھ موجود تھے۔ ​پیٹرول پمپس پر موجود عوام نے پی ایم فیول ریلیف پروگرام اور وفاقی وزیر کے اس اقدام کو بھرپور سراہا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل