Wednesday, September 16, 2026
 

شارجہ میں دو بچوں کی ماں، 32 سالہ بھارتی ڈینٹسٹ گھر میں اچانک گر کر جاں بحق

 



متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں 32 سالہ بھارتی خاتون اچانک گھر میں گرنے کے بعد انتقال کرگئیں۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون دو کم عمر بچوں کی والدہ اور پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ تھیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق خاتون کی شناخت اہل خانہ نے ڈاکٹر عفینہ رحیم کے نام سے کی ہے۔ وہ اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لیے کچھ عرصے سے ڈینٹسٹری کے شعبے سے وقفے پر تھیں اور شارجہ کے علاقے القاسمیہ میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔ عفینہ کے شوہر یاسر ٹی، جو پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں، واقعے کے وقت کام پر گئے ہوئے تھے۔ گھر میں موجود ان کی نند نے انہیں کچن میں بے ہوش حالت میں دیکھا اور فوری طور پر مدد طلب کرتے ہوئے سی پی آر شروع کی۔ اہل خانہ کے مطابق ایمبولینس کے ذریعے عفینہ کو ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جاسکا۔ خاندان کا کہنا ہے کہ عفینہ بظاہر صحت مند تھیں اور انہیں کسی معلوم بیماری یا بنیادی طبی مسئلے کی شکایت نہیں تھی۔ تاہم ان کی موت کی حتمی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور اہل خانہ مزید معلومات کے منتظر ہیں۔ خاندان ضروری قانونی کارروائی اور دستاویزات مکمل ہونے کا انتظار کررہا ہے، جس کے بعد عفینہ کی میت ان کے آبائی علاقے کیرالہ منتقل کی جائے گی۔ حکام سے بھی موت کی وجہ کے بارے میں معلومات طلب کی گئی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل