Loading
افغانستان سے دہشت گردی کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر وسطی ایشیا کے دفاع کے لیے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
افغانستان سے پنپتی دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے وسطی ایشیا کی تنظیم کلیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام جنگی مشقیں جاری ہیں۔
وسطی ایشیا کے امور پر نظر رکھنے والے معروف جریدے دی ٹائمز آف سینٹرل ایشیاکے مطابق قازقستان میں فوجی مشقوں کا مقصد افغانستان سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کا خاتمہ اور سرحدی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
ٹائمز آف سینٹرل ایشیا کے مطابق افغانستان سے بڑھتے سرحدی خطرات پر تاجکستان پہلے ہی ہنگامی بنیادوں پراضافی سیکیورٹی تعاون کا مطالبہ کرچکا ہے۔ تاجک اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد افغانستان سےبڑھتے دہشتگردی کے خطرات پر تشویش بڑھ چکی ہے۔
دفاعی ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سی ایس ٹی او کی روبیژ2026مشقیں افغان طالبان رجیم کی دہائیوں سے جاری شدت پسندی اورعدم استحکام کی پالیسیوں کا براہ راست نتیجہ ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل