Wednesday, September 16, 2026
 

کیا ہانیہ عامر نے شائے گل کا گانا کاپی کیا ہے؟ سوشل میڈیا پر جاری بحث پر گلوکارہ کی وضاحت

 



پاکستانی گلوکارہ شائے گل نے ہانیہ عامر کے نئے گانے ’پابلو‘ اور اپنے گانے ’اِن سیکیورٹی‘ کے درمیان مماثلت سے متعلق جاری بحث پر وضاحت دے دی ہے۔ ہانیہ عامر کا گانا ’پابلو‘ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس کا موازنہ شائے گل کے ’اِن سیکیورٹی‘ سے شروع کر دیا، جبکہ بعض صارفین نے ہانیہ پر شائے گل کے کام سے نقل کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔ یہ بحث اس وقت مزید شدت اختیار کر گئی جب شائے گل نے ’اِن سیکیورٹی‘ کو ایک سال مکمل ہونے پر اس کا اکوسٹک ورژن شیئر کیا۔ پوسٹ کی ٹائمنگ دیکھتے ہوئے بعض مداحوں نے اسے ہانیہ عامر کیلئے بالواسطہ طنز قرار دے دیا۔ شائے گل نے ان قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے لکھا، ’میں کبھی کسی سے نفرت نہیں کرتی، جسے گانے سے لطف اندوز ہونا ہے وہ ہو اور جس کو ڈرامہ بنانا ہے اس بات کا تو وہ بنائے ڈرامہ‘۔         View this post on Instagram                       انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ ستمبر میں ان کا پہلا سولو گانا ریلیز ہوا تھا اور رواں ستمبر میں اکوسٹک ورژن شیئر کرنے کا مقصد صرف اس کی پہلی سالگرہ منانا تھا۔ گلوکارہ نے سوال اٹھایا کہ گانے کی سالگرہ منانے کو کسی پر طنز کیسے سمجھا جا سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر کمنٹ میں جا کر اپنی وضاحت نہیں دے سکتیں، مداح جو کرنا چاہیں وہ کریں۔ شائے گل کے اکوسٹک ورژن کو آئمہ بیگ، عبدالحنان اور انورال خالد سمیت دیگر فنکاروں اور سوشل میڈیا شخصیات کی جانب سے بھی سراہا گیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل