Loading
عالمی شہرت یافتہ کینیڈین ریپر ڈریک نے اپنے نئے گانے میں غزہ کا ذکر کرتے ہوئے فلسطینیوں سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ڈریک کے نئے گانے کا مختصر پارٹ ان کی فلم ’فومو‘ کی اسٹریمنگ کے دوران پہلی مرتبہ سنایا گیا، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
گانے کا مجموعی انداز ہلکا پھلکا اور موسیقی سے بھرپور ہے، تاہم اسی دوران ڈریک نے ’پرے فار غزہ‘ یعنی ’غزہ کیلئے دعا کرو‘ کے الفاظ شامل کر کے دنیا کو پیغام دیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ پہلا موقع نہیں جب ڈریک نے فلسطین سے متعلق اپنا مؤقف ظاہر کیا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کر چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے گانے’میک دیم پے‘ میں بھی ’فری فلسطین‘ کا حوالہ دیا تھا۔
ڈریک کے نئے گانے میں غزہ کا ذکر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدد عالمی فنکار فلسطین اور غزہ کی صورتحال پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل