Loading
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی اپنی ہی حکومت پر برس پڑے۔
رکن کمیٹی رانا محمد حیات پاور نے کہا کہ اتنی لوڈ شیڈنگ ہے کہ عوام میں جانا مشکل ہوگیا، اگر جمہوری حکومت ہے دوبارہ عوام کے پاس کیسے جائینگے ؟ بل اتنے آرہے ہیں عوام کا جینا دو بھر ہو گیا ہے لوگ کہاں جائینگے، آپ سے درخواست ہے یہ صارفین پاکستانی ہیں ہم نے پھر ووٹ کیلئے جانا ہے۔
رانا حیات نے کہا کہ ڈسکوز کیا کریں وزیر صاحب آپ پیچھے سے بتی بند کردیتے ہیں، ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم ملک کیلئے نہیں صرف آئی ایم ایف کیلئے کام کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زمینداروں کا بل اتنا آرہا ہے کیا پیداوار ہوگی کیا ایکسپورٹ ہونگی ، جب کسان کو اٹھنے ہی نہیں دیا جا رہا تو جی ڈی پی کیسے بڑھے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل