Wednesday, September 16, 2026
 

پرتگال کے معروف فٹبال کلب کی پاکستان میں اینٹری

 



پاکستان میں فٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لیے تاریخی سنگ میل عبور ہوگیا، پرتگال کے معروف کلب کی پاکستان میں اینٹری ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پرتگالی فٹ بال کلب ’ایف سی پورٹو‘ نے سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ کرلیا۔ سیالکوٹ میں پرتگالی فٹ بال کلب کے تعاون سےعالمی معیار کی ’ڈریگن فورس بائی ایف سی پورٹو‘ اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل بالز بنانے والے ادارے ’فارورڈ اسپورٹس‘ کی سرپرستی میں اکیڈمی فعال ہوگی۔ ایف سی پورٹو اپنے یورپی تربیتی ماڈل اور تجربے سے پاکستانی نوجوانوں کو کل کے چیمپئنز میں تبدیل کرے گا۔ اکیڈمی کے قیام سے ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرتربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ سیالکوٹ میں ایف سی پورٹو اکیڈمی کا قیام پاک پرتگال اسپورٹس تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل