Wednesday, September 16, 2026
 

درآمد شدہ موبائلز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان

 



فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے درآمد شدہ موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی آسان اقساط میں ادائیگی کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر نے بیرون ملک سے درآمد شدہ اور ذاتی استعمال کے لیے لائے جانے والے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس کی ادائیگی اقساط میں کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، یہ اقدام پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ٹیکس اقساط پروگرام کے اعلان کے دو ماہ بعد کیا گیا ہے۔ حکومت نے جولائی 2019 میں مسافروں کے لیے مفت موبائل فون کی سہولت ختم کر دی تھی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ اس سہولت کو سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے نویں شیڈول میں ترمیم کے ذریعے شامل کیا گیا ہے، نئے طریقہ کار کے تحت اب شہری اپنے ڈیوائس کا سیلز ٹیکس ایک ساتھ ادا کرنے کے بجائے آسان اقساط میں جمع کرا سکیں گے تاہم متعلقہ مالیاتی سال کے اختتام سے قبل تمام واجب الادا ٹیکس کی مکمل ادائیگی لازمی ہوگی۔ مزید بتایا گیا کہ اس سہولت کو پی ٹی اے کے سسٹم کے ذریعے فعال کیا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل