Loading
بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کے کسی اور شخص سے تعلق کے شبہے میں اسے سوتے ہوئے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی میں پیش آیا، جہاں پرویز نامی شخص نے اپنی 28 سالہ اہلیہ نغمہ پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سو رہی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ پرویز اور نغمہ کی شادی تقریباً 12 سال قبل ہوئی تھی۔ ملزم کو شبہ تھا کہ اس کی اہلیہ کسی دوسرے شخص سے تعلق رکھتی ہے اور فون پر اس سے بات کرتی ہے۔ اس معاملے پر دونوں کے درمیان اکثر جھگڑا بھی ہوتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق 9 ستمبر کی رات نغمہ سو رہی تھی کہ پرویز نے مبینہ طور پر تیز دھار چاقو سے اس پر حملہ کردیا۔ حملے میں خاتون کی موت ہوگئی اور واقعے کے بعد ملزم خود پولیس اسٹیشن پہنچا جہاں اس نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
پولیس اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے پرویز کو گرفتار کرلیا جبکہ قتل میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی تلاش بھی جاری ہے۔
مقتولہ کی بہن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بہن کو قتل سے پہلے تقریباً ایک ہفتے تک شوہر کی جانب سے شدید تشدد اور مبینہ طور پر تشدد کا سامنا تھا۔ وہ اکثر نغمہ کو گلا کاٹنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا۔
انھوں نے اپنی بہن کے سسرال والوں پر بھی تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بہنوئی پرویز کی والدہ اور بہنیں بھی نغمہ کو ہراساں کرتی رہتی تھیں۔
نغمہ کی والدہ زاہدہ نے بھی داماد پرویز پر الزام لگایا کہ اس نے نغمہ کی بیٹی کو تین چار روز قبل جان سے مارنے اور گلا کاٹنے کی دھمکیاں دی تھیں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود گرفتاری دی ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل