Loading
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، گلشن معمار، اسکیم 33، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت مختلف مقامات پر بارش ہوئی۔
اس کے علاوہ پی ای سی ایچ ایس، کراچی ائیرپورٹ، کلفٹن، عائشہ منزل، اولڈسٹی ایریا، گارڈن، لیاقت آباد، لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بادل برسے۔
بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 14 سے 16 ستمبر تک شہر میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل