Wednesday, September 16, 2026
 

پاکستان سے برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز کی مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

 



پی آئی اے کی پاکستان سے برطانیہ جانے والی پرواز پی کے 701 میں سوار بچے کی طبیعت خراب ہونے پر اسے مانچسٹر ایئرپورٹ پر طیارے کے لینڈ کرتے ہی فوری طور پر ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق بچے کو دورانِ پرواز میڈیکل ایمرجنسی درپیش آئی تھی، جبکہ اس کا مانچسٹر میں آرگن ٹرانسپلانٹ ہونا تھا،بچے کی فوری منتقلی اور طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پرواز کے کپتان کیپٹن مجیب نے مانچسٹر ٹاور کو میڈیکل ایمرجنسی سے آگاہ کیا۔ ترجمان کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرول کو ہنگامی اطلاع دینے کا مقصد طیارے کے لینڈ کرتے ہی بچے کے لیے ایمبولینس اور دیگر ضروری طبی سہولیات دستیاب کرانا تھا،مانچسٹر ائیرپورٹ پر ایمبولینس پہلے سے تیار رکھی گئی تھی جبکہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، پرواز پی کے 701 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل