Wednesday, September 16, 2026
 

حکومت کا عوام پر ایک اور پیٹرول بم، قیمتوں میں پھر سے بڑا اضافہ

 



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار ہیں جس کے کے اثرات پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 17 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 88 پیسے فی لیٹر تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 88 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ اجافے کے بعد پیٹرول کی نی قیمت 391 روپے 22 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 421 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پلیٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کے باعث کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کا اطلاق رات 12 بجے سے 17 ستمبر کیلیے ہوگا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل