Thursday, September 17, 2026
 

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش جاری، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت

 



لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری پر موسم ابرآلود ہے۔ ترجمان سنٹرل ریجن موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق بارش کے دوران موٹروے پر سفر کرنے والے شہری محتاط انداز میں ڈرائیونگ کریں اور گاڑی کی رفتار کم رکھیں۔ ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی کہ دوران سفر گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ برقرار رکھیں لین کی پابندی کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران گاڑی کی ہیڈ لائٹس لازمی استعمال کی جائیں جبکہ اوور ٹیکنگ سے بھی گریز کیا جائے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔ موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسمی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل