Loading
جنگ ستمبر کے 17 ویں دن بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
ستمبر 1965 کی جنگ کے 17 ویں روز بھارتی ائیرفورس کے طیاروں نے پاکستانی مسافر ٹرین کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 20مسافر شہید اور 48 زخمی ہوئے جب کہ پا ک فوج کی آرٹلری نے کھیم کرن سیکٹر میں 4 ٹینک تباہ کردیے۔
سیالکوٹ سیکٹر میں پاک فوج نے دو طرفہ حملوں میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان سے دوچار کیا جس سے بھارت 51 ٹینکوں اور 14 توپوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ پاکستان نے بھارت کے 442 ٹینک تباہ کیے اور 17 ٹینکوں کو درست حالت میں قبضہ میں لے لیا۔
پاک فضائیہ کے جہازوں نے سامبا جموں سیکٹر اور بھارتی فضائیہ کے اڈوں، بلوڑوں اور آدم پورہ پر تابڑ توڑ حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔
صدر ایوب کا جنگ کے حوالے سے اقوام متحدہ میں مؤقف تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کے لیے موثر ذرائع اور طریقے وضع کیے جائیں۔
پاک فوج نے مختلف سیکٹرز میں تقریبا 500 مربع میل بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا، جس میں اکھنور، کھیم کرن اور راجستھان سیکٹر کے علاقے شامل ہیں۔ پاک افواج نے20 آفیسرز، 19 جے سی اوز اور 530 بھارتی سپاہیوں کو جنگی قیدی بنا لیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل