Thursday, September 17, 2026
 

معاذ صداقت نے سی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

 



پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری جڑ دی۔ معاذ صداقت کی سنچری کی بدولت جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر 2 میں جگہ بنا لی۔ معاذ صداقت نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ 49 گیندوں پر 112 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ معاذ نے 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور 14ویں اوور میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی معاذ صداقت سی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔ A star is born ???? Maaz Sadaqat's maiden T20 ton is a special one pic.twitter.com/lYT6ljn3qQ — Cricinfo (@cricinfo) September 17, 2026  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل