Loading
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 6 جوان بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 سے 17 ستمبر 2026 کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 6 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایااور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ہنگو میں ہونے والے ایک اور مقابلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج کو ہلاک کیا۔ 17 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو دیسی ساختہ بم (IED) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 6 بہادر جوانوں نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ مارے گئے دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے تھے علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے جاری آپریشن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔
آئی ایس پی آر بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل