Thursday, September 17, 2026
 

امریکا نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایرانی وفد کو ویزہ دے دیا

 



امریکی حکومت نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سمیت ایرانی وفد کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد اگلے ہفتے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کرسکے گا تاہم وفد پر سفری پابندیاں برقرار رہیں گی اور بعض امریکی مصنوعات کی خریداری کی اجازت نہیں ہوگی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سال ایرانی وفد گزشتہ سال کے مقابلے میں مختصر ہوگا۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ ساتویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اور اس کے خاتمے کے فوری آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل