Friday, September 18, 2026
 

وہ 10 اوورز نہیں کر سکتا، گمبھیر نے ہاردک پانڈیا کی ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد کردیا

 



بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ ہاردک پانڈیا کو مکمل میچ فٹنس ثابت کیے بغیر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس لانے میں جلد بازی نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہاردک پانڈیا کو 2026 کی آئی پی ایل کے بعد پہلی بار ایکشن میں واپسی کے لیے آسٹریلیا اے کے خلاف ون ڈے میچز کے لیے بھارت اے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ گمبھیر کے مطابق ہاردک کی عدم موجودگی میں نتیش کمار ریڈی نے خود کو ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر ثابت کیا ہے۔ ریڈی نے افغانستان کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں اور دونوں ٹیموں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر رہے۔ گمبھیر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا میں آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیمر بولنگ آل راؤنڈرز انتہائی اہم ہوں گے اور اگر دونوں کھلاڑی مکمل فٹ ہوں تو بھارت ایک ہی پلیئنگ الیون میں ہاردک اور نتیش کو شامل کرنے پر بھی غور کرسکتا ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کیونکہ وہ ابھی 10 اوورز نہیں کرسکتا اور آئی پی ایل کے بعد سے زیادہ کرکٹ بھی نہیں کھیلی ہے تو ہم انہیں واپس لانے کے لیے جلدی نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہاردک اگر بھارت اے کے میچز میں اپنی فٹنس ثابت کرتے ہیں تو اس کے بعد انہیں دوبارہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل