Loading
پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے سابقہ گرل فرینڈ ہانیہ عامر کے ڈیبیو گانے ’پابلو‘ کی کھل کر تعریف کر دی، جس کے بعد دونوں کے درمیان دوبارہ محبت کی افواہوں نے ایک بار پھر مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔
بی بی سی ایشین نیٹ ورک کو دیے گئے انٹرویو میں عاصم اظہر نے ’پابلو‘ کو ’بینگر‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور انہیں بطور آرٹسٹ ایک نئے انداز میں دیکھنا دلچسپ ہے۔ انہوں نے خاص طور پر گانے کے بول کی تعریف کی، جو ہانیہ نے خود لکھے ہیں۔
گلوکار نے پاکستانی میوزک سننے والوں سے بھی کہا کہ موسیقی کو مقابلے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے اور ہر گانے کو ضرورت سے زیادہ تنقیدی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے۔
View this post on Instagram
عاصم اظہر نے امید ظاہر کی کہ ہانیہ کا موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی مزید لڑکیوں کو پاپ میوزک کی طرف آنے کی ترغیب دے گا۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہ چکے ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں کی چند ملاقاتوں اور سوشل میڈیا سرگرمیوں کے بعد ان کے دوبارہ ساتھ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، تاہم دونوں نے تاحال اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل