Loading
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی نئی فلم ’مینگو جٹ‘ کی لانچ تقریب میں ان کا نیا لک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
حریم فاروق نے اس تقریب میں شرکت کیلئے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ پہنا تھا۔
View this post on Instagram
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی تبصرے کیے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب کئی صارفین نے اداکارہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن پر تبصروں کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔
View this post on Instagram
حریم فاروق ان دنوں ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، جس میں وہ فیصل قریشی کے مدِمقابل نظر آئیں گی۔ فلم میں شمون عباسی بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل