Saturday, September 19, 2026
 

یوٹیوبر مس ریچل کا فلسطینی بچوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کا اعلان

 



معروف امریکی یوٹیوبر مس ریچل نے ریپر میکلمور کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے 10 لاکھ ڈالر عطیہ کرنے کے اعلان کے بعد اتنی ہی رقم دینے کا وعدہ کر دیا۔ بچوں کیلئے تعلیمی ویڈیوز بنانے والی مس ریچل، جن کا اصل نام ریچل اکورسو ہے، نے انسٹاگرام پر بتایا کہ ان کی جانب سے 10 لاکھ ڈالر فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ کو دیے جائیں گے۔ مس ریچل نے دیگر امیر اور بااثر شخصیات سے بھی اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور فلسطینی بچوں کی مدد کیلئے عطیات دیں۔         View this post on Instagram                       اس سے قبل میکلمور نے ایڈ شیران کے ٹور سے حاصل ہونے والی اپنی 10 لاکھ ڈالر کی آمدنی فلسطینیوں کی مدد کرنے والی تنظیموں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔ میکلمور کو فلسطین کی حمایت میں بیانات کے بعد ٹور سے ہٹا دیا گیا تھا، جس کے بعد دیگر سپورٹنگ فنکاروں نے بھی ان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ٹور چھوڑ دیا۔ دوسری جانب ایڈ شیران اور رابرٹ کرافٹ بھی انسانی امداد کیلئے 20 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل