Loading
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ امریکا میں کفایت شعاری مہم کے تحت وفد مختصر کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور طارق فاطمی شامل ہوں گے۔
کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم کے وفد میں وزیراطلاعات ونشریات وفد کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات موجودہ سیاسی صورت حال کے باعث آسلام آباد میں ہی رہیں گے اور وزیراعظم نے امریکا میں متعلقہ حکام کو کفایت شعاری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل