Loading
جاپان میں جاری20 ویں ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان اپنی مہم کا آغاز 23 ستمبر کو مکسڈ ڈبلز ایونٹ سے کرے گا۔
32کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں محمد عاصم خان اور مہوش علی نیپال کی جوڑی سے مقابلہ کریں گے،مردوں کے انفرادی ایونٹ میں نور زمان کا وین ایرو اینجلو ڈالیڈا (فلپائن)، محمد اشہب عرفان کا جپسن ( لبنان) سے ٹکراؤ ہوگا۔
ویمن ایونٹ میں ماہنور علی کا وائی یان آو ینگ (سنگاپور)، ثناء بہادر کا نجمہ بوشہری زادے (ایران) سے مقابلہ طے ہے، فاتحین پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل