Saturday, September 19, 2026
 

پیٹرولیم لیوی پر جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور شروع

 



پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کا پانچواں  دور شروع ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں حکومتی وفد جماعت اسلامی کی قیادت سے مذاکرات کیلیے منصورہ پہنچ گیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی نائب امیر لیاقت بلوچ کررہے ہیں جبکہ وفد میں قائمقام سیکریٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ ، امیر لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ ، امیر جماعت کے معاون خصوصی عمیر ادریس اور سیکریٹری اطلاعات شکیل احمد ترابی  شامل ہیں۔ حکومتی ٹیم میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناءاللہ، پنجاب کے صوبائی وزیر خواجہ سلمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان پٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا آغاز 7 ستمبر کو ہوا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی ختم نہ کرنے کی صورت میں 20 ستمبر کو سُپر لانگ  مارچ کا اعلان کررکھا ہے۔ سپر لانگ مارچ کا آغاز کراچی سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کی قیادت میں شروع ہوگا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل