Loading
سرجانی ٹاؤن میں 3 بچوں سمیت قتل کی جانے والی خاتون کے بھائی نے سرجانی ٹاؤن تھانے میں اپنے تحفظ کے لیے درخواست جمع کرا دی۔
مقتولہ مہوش کے بھائی نعمان علی نے سرجانی تھانے میں درخواست جمع کرائی جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ نارتھ کراچی کا رہائشی ہے اور سرجانی سیکٹر سیون ڈی میں کچھ دن قبل میری بہن مہوش اور اس کے 3 معصوم بچوں کو بے رحمی سے قتل کیا گیا۔
اس کا مرکزی ملزم ہمایوں پولیس مقابلے میں مارا گیا ، اب بھولا نامی شخص مبینہ طور پر مجھے اور میرے بھائی امجد علی کو براہ راست سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے کہ تمھارا وہی حال ہوگا جو مہوش اور اس کے بچوں کا ہوا ہے ۔
درخواست گزار نے پولیس حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، پولیس کے مطابق بھولا نامی شخص مقابلے میں مارے جانے والے ہمایوں کا بھائی ہے جبکہ پولیس نے درخواست گزار کی شکایت پر بھولا کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے طلب کیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل