Loading
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔
جیل ذرائع کے مطابق میڈیکل ٹیم میں الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال اور پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل ہیں، جبکہ ٹیم کی سربراہی پمز اسپتال کے ڈاکٹر عارف خان کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے دوران بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور آنکھوں کا معائنہ بھی شامل ہوگا۔ میڈیکل ٹیم جدید طبی آلات کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل