Loading
بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کے ہاں ایک بار پھر خوشی نے دستک دی ہے۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں نومولود کے ننھے قدموں کی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کہ بچی کی پیدائش رواں ماہ 19 تاریخ کو ہوئی۔
اس خوشخبری کے منظرعام پر آنے کے بعد شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور جوڑے کی پہلی بیٹی دعا 8 ستمبر 2024 کو پیدا ہوئی تھی۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل