Loading
فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کرکے ایک مزدور کو زخمی کر دیا۔
فتنۃ الہندوستان کے حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکزِ صحت منتقل کیا۔ سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنۃ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔
فتنۃ الہندوستان کی جناب سے ایک بار پھر عام بلوچ عوام پر حملہ، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش تھی۔ بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل