Sunday, September 20, 2026
 

نشتر کالونی شوہر کا بیوی اور بچوں پر بہمانہ تشدد ملزم گرفتار 

 



لاہور میں نشتر کالونی میں بیوی اور بچوں پر بہمانہ تشدد کرنے والے شوہر کو  گرفتار کرلیا گیا ہے. نشتر کالونی پولیس نے اعوان مارکیٹ سے ملزم کو ٹریس کرکے حراست میں لیا.  ڈی آئی جی آپریشنز  کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں. ملزم نے گھریلو ناچاقی پر خاتون پر ڈنڈوں سے تشدد کیا، ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا. گرفتار ملزم بلال کیخلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا گیا ہے. ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل