Monday, September 21, 2026
 

اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے

 



اسٹیج کے معروف اداکار اور کامیڈین آصف اقبال انتقال کرگئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق آصف اقبال کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، آصف اقبال بٹ مرحوم کی عمر 60 سال اور تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔   آصف اقبال طویل عرصے سے تھیٹر سے وابستہ تھے، اپنی منفرد اندازِ اداکاری، برجستگی اور مزاحیہ کرداروں کے باعث خاصے مقبول تھے۔ آصف اقبال طویل عرصے تک تھیٹر سے وابستہ رہے اور اپنی جاندار اداکاری اور منفرد مزاح کے باعث پہچانے جاتے تھے۔ ان کے انتقال پر فنکار برادری، مداحوں اور تھیٹر سے وابستہ افراد کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل