Loading
پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان سمیت مزید 33 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق این اے 40 سے پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اورنگزیب خان کو گلشن آباد سے تحویل میں لیا گیا، جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران پی ٹی آئی کے مزید 33 کارکنوں کو بھی راولپنڈی سے حراست میں لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق خصوصی پولیس ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں مصروف ہیں، جبکہ ان ٹیموں کو متحرک کارکنوں کی فہرستیں پہلے ہی فراہم کی جا چکی ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن کے پہلے مرحلے میں 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کرکے ایک ماہ کے لیے نظر بند کیا جا چکا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل