Monday, September 21, 2026
 

ہیٹی کی سابق صدر کے قتل کرنے کے الزام میں 18 افراد گرفتار

 



ہیٹی کے سابق صدر جووینیل موئس کے قتل کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے. 18 مشتبہ افراد کو ہیٹی سے امریکا منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ قتل کی سازش کے الزامات کا سامنا کریں گے۔ انہیں 20 ستمبر 2026 کو امریکی فوجی طیارے کے ذریعے فلوریڈا پہنچایا گیا۔ موئس کو 7 جولائی 2021 کو دارالحکومت پورٹ او پرنس میں اپنی نجی رہائش گاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا تھا. ان کی اہلیہ بھی حملے میں زخمی ہوئی تھیں۔ ان 18 افراد میں 17 کولمبین سابق فوجی اور ہیٹی کی وزارتِ انصاف سے وابستہ ایک سابق اہلکار جوزف بادیو شامل ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق اس کیس میں اب تک 30 افراد پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔ مئی 2026 میں فلوریڈا کی ایک وفاقی جیوری نے چار افراد کو قتل کی سازش میں مجرم قرار دیا تھا۔ ہیٹی میں مقدمے کی کارروائی طویل عرصے سے تعطل کا شکار رہی، جس کی بڑی وجوہات میں ملک میں گینگ تشدد، عدالتی نظام پر دباؤ اور ججوں کو لاحق خطرات شامل ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل