Loading
پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر سلمان مرزا انجری کے باعث جاپان میں ہونے والے ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سلمان مرزا کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر ہوا ہے اور وہ اس وقت بحالی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔
توقع ہے کہ وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔
سلمان مرزا کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو قومی اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
ایشین گیمز کی مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا آغاز 24 ستمبر سے آشی کا صوبے کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں ہوگا جبکہ میڈل مقابلے 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔
پاکستان ٹیم کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے۔
گرین شرٹس اپنا پہلا کوارٹر فائنل 28 ستمبر کو نِشین کے کوروگی اسپورٹس پارک میں کوالیفائنگ ٹیم کے خلاف کھیلیں گے۔
دریں اثنا، پاکستانی اسکواڈ کراچی میں جمع ہوگیا ہے، جہاں 21 سے 24 ستمبر تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس کے بعد ٹیم جاپان روانہ ہوگی۔
پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، احمد دانیال، عاقب جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد وسیم جونیئر، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل