Loading
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے تین روز شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے اور اس دوران سمندری ہواؤں کے ساتھ مغربی اور شمال مغربی سمت سے ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صوبہ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی آئندہ چند روز کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
مزید بتایا گیا کہ اتوار کو شہر میں گرم ومرطوب دن ریکارڈ ہوا، دن کے وقت تیز دھوپ کے سبب گرمی رہی تاہم نمی کا تناسب معتدل ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورت حال پیدا نہیں ہوئی، زیادہ سےزیادہ پارہ 38 ڈگری جبکہ نمی کا تناسب 43 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دیہی سندھ میں سب سے زیادہ گرمی دادو میں ہوئی جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل