Loading
تحریک انصاف کی قیادت نے گرفتاریوں کے خدشے کے پیش نظر ارکان اسبملی کو خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے روک دیا جبکہ پنجاب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی خیبرپختونخوا میں پناہ لیے جانے کا امکان ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک اںصاف کی جانب سے 27 ستمبر کے احتجاج کے پیش رہنماؤں کی گرفتاریوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، عمران خان کی بہن علیمہ بی بی کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے ارکان اسمبلی کو پنجاب جانے سے روک دیا ہے اور انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 27 ستمبر سے قبل خیبرپختونخوا سے باہر جانے سے گریز کریں۔
گرفتاریوں کے باعث پنجاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خیبرپختونخوا آنے کا امکان ہے اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کو بھی خیبرپختونخوا آنے کی دعوت دی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل