Loading
وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں کی بکنگ کا عمل جاری ہے اور اب تک پاک حج ایپ کی مدد سے 17 ہزار زائد پرائیویٹ عازمین کی بکنگ مکمل ہوگئی ہے اور پورٹل کے ذریعے مجاز کمپنیوں کو 14 ارب روپے منتقل کردیے گئے ہیں۔
ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ پاک حج ایپ کے ذریعے 17 یزار سے زائد پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ مکمل کرلی گئی ہے اور نیشنل آئی ٹی بورڈ کے ڈیجیٹل حج پورٹل کے ذریعے 14 ارب روپے مجاز کمپنیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ہیں، 6 ارب روپے ون لنک اور بینک کارڈز کے ذریعے آن لائن جمع ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ حج اسکیم میں 54 ہزار نشستیں اب بھی موجود ہیں، پرائیویٹ عازمین حج گھر بیٹھے پاک حج ایپ کے ذریعے اپنی پسند کے پیکیج کا انتخاب کریں اور حج منظم کمپنی انتخاب اور حج پیکیج کی ادائیگی صرف پاک حج ایپ کے ذریعے کریں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے کسی فرد یا کمپنی کو براہ راست ادائیگی کی ممانعت ہے، پاک حج ایپ کے علاوہ دیگر ذریع سے ادائیگی پر فراڈ کی صورت میں وزارت ذمہ دار نہیں ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ حج پورٹل کے ذریعے پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کی ڈیڈ لائن 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل