Loading
بھارتی کامیڈین سمے رائنا اور فلم ’ 12 فیل‘ کی اداکارہ میدھا شنکر کے درمیان ڈیٹنگ کی افواہیں کافی عرصے سے گردش کر رہی ہیں، تاہم اب دونوں کی دسمبر میں شادی کی خبریں بھی سامنے آگئی ہیں۔
یہ افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک ریڈٹ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سمے اور میدھا رواں سال دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں، جس پر کامیڈین نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں ردعمل دیا۔
View this post on Instagram
سمے رائنا نے شادی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’دسمبر میں تو میرا انڈیا ٹور ہے، سوری میدھا، شادی ملتوی کرنا پڑے گی۔‘ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ لتا منگیشکر کا گانا ’جھوٹ بولے کوا کاٹے‘ بھی لگایا۔
سمے اور میدھا کو متعدد مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد ان کی ڈیٹنگ کی افواہوں نے زور پکڑا۔ سمے اپنے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں میدھا کو اپنی ’سب سے اچھی دوست‘ بھی قرار دے چکے ہیں، تاہم دونوں نے اب تک اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل