Monday, September 21, 2026
 

قطر کا ایران اور خلیجی ممالک پر مشتمل علاقائی سیکیورٹی فریم ورک بنانے کا مطالبہ

 



نیویارک: قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے ایران اور خلیجی ممالک کو شامل کرکے ایک مشترکہ علاقائی سیکیورٹی فریم ورک قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انادولو کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر قطر اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالرحمٰن نے کہا کہ حالیہ جنگ کو خطے کے لیے ایک ’’ویک اپ کال‘‘ سمجھنا چاہیے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ خطے میں سیکیورٹی اور استحکام سے متعلق کئی مفروضے حالیہ بحران کے دوران آزمائش سے گزرے ہیں، جبکہ اس بحران کے اثرات صرف مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے۔ ???? Qatar calls for regional security framework bringing Gulf countries and Iran together ????️ Prime Minister Sheikh Mohammed bin Abdulrahman Al Thani says recent war should be a ‘wake-up call,’ urging regional countries to ensure none poses a threat to another… pic.twitter.com/koWktOt5S3 — Anadolu English (@anadoluagency) September 21, 2026 انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ صورتحال تمام ممالک کو اس بات پر غور کرنے پر مجبور کرے گی کہ خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان ایسا علاقائی سیکیورٹی نظام قائم کیا جائے جس کے ذریعے خطے میں سلامتی اور استحکام کے معاملات کو مشترکہ طور پر حل کیا جاسکے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل