Loading
پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ اورایم ایل او ڈاکٹراسامہ کی کال پر کی گئی گفتگو کی مبینہ آڈیوگفتگو سامنے آگئی۔
ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والی مبینہ آڈیو میں سرجن ڈاکٹر سمعیہ نے ایم ایل او ڈاکٹر اسامہ کو آڈیو میں کئی معاملات پر یقین دہانی کرائی اور کہا کہ رپورٹ ایم ایل او متعلقہ افراد کو سی سی کی جائے گی۔
انہوں نے گفتگو میں کہا کہ یہ رپورٹ میرے نام نہیں تمہارے نام پر آئے گی، رپورٹ ملتے ہی تم فوراً جاری کردو گے، ہم رپورٹ کا ہر لفظ ساتھ بیٹھ کر تیار کریں گے۔
ڈاکٹر سمعیہ نے مبینہ آڈیو میں ڈاکٹر اسامہ سے کہا کہ ہم رپورٹ کو مہارت اور تکنیک کے ساتھ تیار کرنے کے بعد اسے جاری کردیں گے ، میں جبران کو رپورٹ ریلیز کروں گی کہ یہ ہے وہ رپورٹ ، اس کے بعد میررضا کی فیملی اس رپورٹ کے معاملے کو مزید آگے لیکر جائے گی۔
مبینہ آڈیو گفتگو میں ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ میں تمہیں یہ بات پہلے ہی کہہ چکی ہوں کہ وہ لوگ یہ کہہ دیں گےکہ ہمیں ڈاکٹر اسامہ سے کوئی شکایت نہیں ہے، ان کی بھی فائنل رپورٹ میں یہ بات آگئی ہے کہ تشدد ہوا ہے۔
ڈاکٹر اسامہ نے مبینہ آڈیو میں کہا کہ بس ٹھیک ہے میڈم! مجھے یہ بتائیں کل کب آپ کے پاس آؤں تاکہ شیڈول کرلوں اس پر ڈاکٹر سمعیہ نے کہا کہ تم نکل جاؤ گے، اس (کیس) میں سے، فکر نہیں کرو بلکہ تم نکل گئے ہو اور یہ لڑائی میری ہے بس۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل