Monday, September 21, 2026
 

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے کا اضافہ

 



اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت  22 ستمبر2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اعلان کردہ قیمتیں عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ہیں۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 422 روپے 8 پیسے پر پہنچ گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر اخراجات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل