Wednesday, September 23, 2026
 

فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے شیڈول انٹرویوز ملتوی

 



فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے امن و امان کے خدشات کے پیش نظر 24 اور 25 ستمبر کو شیڈول انٹرویوز ملتوی کر دیے۔ ایف پی ایس سی نے امن و امان کے خدشات  کے سبب امتحانات ملتوی کرنے کا پبلک نوٹس جاری کردیا ہے، 24 اور 25 ستمبر کو انٹرویوز لاہور، اسلام آباد اور پشاور سینٹرز میں شیڈول تھے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ سڑکوں کی بندش اور امن و امان صورت حال کے باعث انٹرویوز ملتوی کیے گئے تاکہ انٹرویوز کے لیے آنے والے امیدواروں کو ممکنہ مشکلات سے بچایا جائے۔ ایف پی ایس سی کے مطابق وائس پرنسپل گریڈ 18، ایکس ایف جی اسکولز اور ایف ڈی ای، سینئر ایلیمنٹری ٹیچر  گریڈ 16، اسلام آباد ماڈل اسکولز کے انٹرویوز ملتوی ہوئے ہیں۔ ایف پی ایس سی نے بتایا کہ انٹرویوز کی نئی تاریخوں کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل