Loading
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کے خطاب کے آغاز پر امریکی وفد واک آؤٹ کر گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی صدر پزیشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران میناب کے پرائمری گرلز اسکول پر امریکی حملے میں شہید طالبات کا تصویر دکھائی۔
ایرانی صدر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر بھی دکھائی اور کہا کہ ہمارے رہنما کو جنگ کے پہلے روز بغیر کسی قصور کرکے قتل کیا گیا تھا۔
ایرانی صدر نے شرکا کو بتایا کہ امریکا نے کھیل کے میدانوں اور رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا جس میں معصوم اور نہتے شہریوں کو قتل کیا گیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس کے برعکس ایران نے اپنے دفاع میں جو بھی کارروائی کی اس میں کبھی کسی شہری عمارت یا آبادی کو نشانہ بنایا۔
اس موقع پر ایرانی صدر نے امریکی ہم مںصب ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے ایران کو دہشت گرد قرار دیا حالانکہ ایران نے خود آپ کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں یہ حقائق رکھنے پر وہاں موجود امریکی وفد اٹھ کر ہال سے باہر چلا گیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ امریکی وفد کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، کسی نے لکھا کہ حقائق کا سامنا کرنے کے لیے بڑا ظرف چاہیے ہوتا ہے۔
ایرانی صدر نے امریکی وفد کے واک آؤٹ کرنے ک بعد بھی اپنی تقریر جاری رکھی اور ببانگ دہل کہا کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن طاقت کی زبان قابل قبول نہیں، ایران گھنٹے نہیں ٹیکے گا نہ ہی اپنے جوہری حق سے دستبردار ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل