Loading
انگلینڈ کے کرکٹ شائقین ایک لمحے کے لیے اس وقت حیران رہ گئے جب روٹ نے اعلان کیا کہ وہ 2026 کے سیزن کے اختتام پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوجائیں گے۔
تاہم یہ انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ نہیں بلکہ ان کے چھوٹے بھائی بلی روٹ ہیں۔
34 سالہ بلی نے کاؤنٹی کرکٹ میں 14 سالہ کیریئر گزارا۔ وہ جو روٹ سے تقریباً 16 ماہ چھوٹے ہیں جو بدستور انگلینڈ کے لیے کھیل رہے ہیں اور کرکٹ کی تاریخ میں نئے سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔
جو روٹ نے حال ہی میں سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں 68 نصف سنچریوں کا ریکارڈ توڑتے ہوئے اپنی 69ویں ففٹی بنائی۔
وہ 521 اننگز میں 23 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کرکے بھی ٹنڈولکر سے ایک اننگز پہلے اس مقام تک پہنچنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
دوسری جانب بلی روٹ نے ناٹنگھم شائر اور گلیمورگن کی نمائندگی کی۔
انہوں نے 83 فرسٹ کلاس میچز میں 4107 رنز بنائے جن میں سات سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا بہترین اسکور 229 رہا۔
بلی نے گلیمورگن کی 2024 ون ڈے کپ کامیابی سمیت چار ٹرافی فتوحات میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
رواں سیزن میں محدود مواقع ملنے کے باعث انہوں نے صرف دو کاؤنٹی چیمپئن شپ میچز کھیلے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل