Loading
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے لاپتا افراد کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیے ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 سال سے لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے اسکے بھائی سعید الدین کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ ہم نے یہاں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بلوچستان کے 70 لاپتا افراد بازیاب کروائے، میں نے اور جسٹس محسن اختر کیانی نے یہاں بیٹھ کر بلوچستان کے 70 لوگوں کو بازیاب کروایا جبکہ متاثرہ خاندانوں کو حکومت سے 50، 50 لاکھ روپے بھی دلوائے۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق قانون میں ترمیم ہو چکی ہے، وہاں حراستی مراکز بنے ہیں مجسٹریٹ دورہ کرتا اور کیسز سنتا ہے، نئی ترامیم اور مجسٹریٹ کے دوروں سے لاپتا افراد کیسز بہت حد تک ختم ہوگئے ہیں، سندھ اور خیبر پختون خواہ میں بھی ایسا ہی قانون بن گیا ہے۔
وکیل درخواست گزار کے مطابق لاپتا شہری کی بازیابی کے لیے لاپتا افراد بازیابی کمیشن نے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کیے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل