Thursday, September 24, 2026
 

وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے امریکا میں ملاقات

 



وزیراعظم شہباز شریف کی امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ ملاقات جاری ہے، جس میں خطے کی صورت حال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوگی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81 ویں اجلاس کے موقع پر ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کے ساتھ ملاقات شروع ہوگئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہیں، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ملاقات میں موجود ہیں۔ دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ملاقات میں پاک-ایران تعلقات اور خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوگی۔ قبل ازیں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی و عالمی پیش رفت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں فریقین نے قریبی روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل