Loading
ایران نے ایک بات پھر واضح کیا ہے کہ کسی مذاکرات کے نتیجے میں بھی آبنائے ہرمز کا مکمل کنٹرول اور انتظام اسلامی جمہوریہ کے پاس ہی رہے گا۔
یہ بات ایرانی خبررساں اداروں فارس اور تسنیم کی جانب سے جاری ویڈیو میں ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے عسکری مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ایران اور عمان آبنائے ہرمز کے انتظام کے لیے ایک طریقہ کار پر متفق ہوگئے تھے تاہم امریکیوں نے اس میں رکاوٹ ڈال دی۔
یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کبھی اپنی سابقہ صورتحال پر واپس نہیں آئے گی اور ایران اس کے انتظام و کنٹرول کو مکمل طور پر جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ خلیج کو بحیرۂ احمر سے اور آبنائے ہرمز کو باب المندب سے جوڑنے کی ایران کی حکمت عملی میدانِ جنگ کی صورتحال تبدیل کردے گی۔
ایرانی عسکری مشیر نے حوثیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے اہداف اور حکمت عملی ہے اور انہوں نے ہتھیاروں کی تیاری میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
اس سے قبل میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملہ کیا تو خطے میں جنگ بحرِ ہند اور اس سے آگے تک پھیل سکتی ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا بھر میں تیل و گیس کی ترسیل کے لیے ایک اہم ترین آبی گزرگاہ ہے جسے ایران نے امریکا اور اسرائیل سے جنگ کے آغاز سے تاحال بند کیا ہوا ہے جس کے باعث پیٹرول کی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل