Loading
سعودی کلب النصر اور پرتگال کے اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھی سینیگال کے معروف فٹبالر سادیو مانے نے اپنے آبائی گاؤں بامبالی میں تقریباً 20 ملین ڈالر کی لاگت سے آم کی کاشت اور پراسیسنگ کا بڑا منصوبہ شروع کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت تقریباً 78 ہزار آم کے درخت لگائے جائیں گے اور یہ منصوبہ 500 ایکڑ رقبے پر قائم کیا جائے گا جبکہ پہلی فصل تقریباً تین سال بعد متوقع ہے۔
اس منصوبے سے ابتدائی طور پر ایک ہزار سے زائد براہِ راست ملازمتیں پیدا ہوں گی اور مستقبل میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونے کی بھی توقع ہے۔
آموں کو صرف فروخت کرنے کے بجائے بامبالی میں قائم ہونے والی فیکٹریوں میں ان سے آم کا گودا، خشک آم اور مینگو بٹر تیار کیا جائے گا جبکہ تازہ آم برآمد کرنے کے لیے بھی ایک مرکز قائم کیا جائے گا۔
مانے کے مطابق سینیگال کے علاقے سیڈیو میں آموں کی تقریباً 30 سے 40 فیصد پیداوار ذخیرہ اور پراسیسنگ کی مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث ضائع ہوجاتی ہے۔ ان کا مقصد مقامی سطح پر آموں کو پراسیس کرکے ان کی قدر میں اضافہ کرنا اور مقامی لوگوں کے لیے روزگار پیدا کرنا ہے۔
مانے اس سے قبل بھی اپنے آبائی علاقے میں اسکول، اسپتال، مسجد اور پیٹرول اسٹیشن سمیت مختلف منصوبوں کے لیے مالی معاونت کرچکے ہیں۔ تاہم یہ منصوبہ مختلف ہے کیونکہ اس کا مقصد طویل مدت تک روزگار اور مقامی معیشت کے لیے آمدنی کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل