Loading
بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغانستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے پاکستان سے جنگ کی تو شکست اس کا مقدر ہوگی پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
اپنے بیان میں میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ افغانستان غلط فہمی سے نکل کر اصل حقائق کو پہچانے اور ایک اچھے ہمسائے کی طرح پاکستان کے ساتھ رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اس غلط فہمی میں مبتلا ہے کہ اس نے سوویت یونین کو شکست دی تھی اور اب وہ ایک بڑی طاقت بن چکا ہے۔
وزیر داخلہ بلوچستان نے الزام عائد کیا کہ افغانستان بھارت اور اسرائیل کے پیسوں کے زور پر پاکستان سے لڑنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی فوج سرحدوں پر مکمل طور پر تیار بیٹھی ہے۔
میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اگر کسی نے پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کو بھی جنگ کے عذاب سے نکالے اور خطے میں کشیدگی بڑھانے کے بجائے اچھے ہمسایہ تعلقات کو فروغ دے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل