Friday, September 25, 2026
 

ایل این جی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

 



آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی قیمت میں بڑی کمی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی کمی کر دی، ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کمی کر دی گئی۔ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی جس کے بعد سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.19 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 3.91 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی جس کے بعد سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل