Friday, September 25, 2026
 

دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے ایک اور اہم ہدف حاصل کرلیا گیا

 



دیامر کے علاقے گینی سے مین ڈیم کی تعمیر میں استعمال ہونے والے پوزولان میٹریل کو نکالنے اور منتقل کرنے کا آغاز کردیا گیا ہے. پوزولان پراسیسنگ کے بعد مین ڈیم کے رولر کمپیکٹڈ کنکریٹ (آر سی سی) ورکس میں استعمال ہوگا. پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کیلئے آر سی سی بچھانے کا عمل جلد شروع ہوگا. چیئرمین واپڈا اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی ہدایات پر پوزولان نکالنے اور منتقلی کے لیے انتظامات مکمل کیے گئے. گینی سے پوزولان میٹریل کی لفراہمی مین ڈیم کی تعمیر کے اگلے مرحلے کی جانب اہم پیش رفت ہے. گینی سے پوزولان میٹریل نکالنے کے باقاعدہ آغاز اور منتقلی کے عمل کا جائزہ لیا گیا.  پراجیکٹ مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کیلئے باہمی رابطہ اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا. مقامی عمائدین اور علمائے کرام کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم کی تکمیل میں بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل